کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب واقع ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ فیکٹری کے وئیر ہاؤس میں لگی جہاں رکھا ہوا دھاگہ ، کپڑا اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ آگ بجھانے میں8 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ، دو باوزر اور اسنارکل نے حصہ لیا ۔ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آگ کے شعلے موجود ہیں جسے بجھانے میں مزید وقت لگے گا ۔