کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم نے ہفتے کو جنوبی افریقا کو فیصلہ کن ون ڈے میں آخری پنچ لگاتے ہوئے ناک آ وٹ کردیا،بولرز کی عمدہ کار کردگی اور صائم ایوب کی ذمے دارانہ بیٹنگ کار کردگی سے فیصل آباد کر کٹ اسٹیڈیم میں تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اور ٹرافی اپنے نام کر لی،صائم ایوب نے شاہین آفریدی کے ساتھ بولنگ کا آغاز بھی کیا مگر وہ کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے، اسپنر ابرار احمد نے اپنی گھومتی گیندوں سے جنوبی افریقا کے بیٹرز کے ہوش ٹھکانے لگادئیے،چار وکٹوں کے ساتھ پلیئرآف دی میچ بھی رہے،جبکہ کوئنٹن ڈی کاک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل ون ڈے سیریز میں تیسری فتح ہے، قیادت کی تبدیلی کے ساتھ شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم جیت کے ٹریک پر دکھائی دی، پاکستانی بولرز نے کما ل مہارت سے میزبان بیٹرز کو پریشانی میں مبتلا رکھا،جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 143رنز بنائے، جنوبی افریقا کے 7کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے،جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک53اور پریٹوریس39رنز بنا کر نمایاں رہے۔