اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے حوالے سے ایم کیو ایم کےمجوزہ بل کو وزیراعظم نے نا صرف منظورکیا بلکہ بھرپور سپورٹ کیا، یہ ایم کیو ایم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔وفاقی وزیر قانون نےکہا کہ 27 ویں ترمیم کا بل جس کمیٹی میں جائےگا وہاں بلدیاتی بل پہلے سے موجود ہے،کوشش ہوگی کہ اسے دیگر جماعتوں کی حمایت ملے، مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق) اوراستحکام پاکستان پارٹی پہلے ہی ہماری حمایت میں ہیں، بلدیاتی حکومتوں پر ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آیا۔