• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اقبال کے افکار کو اپنے عمل کا محور بنانا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام اآ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اقبال کے افکار کو اپنے عمل کا محور بنانا ہے تاکہ پاکستان حقیقی معنی میں اقبال کے خوابوں کا پاکستان بن سکے، جہاں علم و عمل، محبت و رواداری، اور امن و انصاف کا بول بالا ہو۔پاکستان، اقبال کے افکار کی روشنی میں امت مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یہ بات یوم اقبال 9 نومبر 2025 پر اپنے پیغا م میں کہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم شاعر مشرق، مفکر اسلام اور مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر انکے افکار و بصیرت، ملت اسلامیہ اور مسلمانان برصغیر کے لیے انکے غیر معمولی کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبال ایک ایسی روحانی و فکری قوت کا نام ہیں جس نے غلامی کے اندھیروں میں روشنی کی شمع جلائی، اور ایک ایسی قوم کو خودی کا پیغام دیا جو مایوسی کا شکار تھی۔

اہم خبریں سے مزید