کراچی (نیوز ڈیسک) دنیابھر میں گردوں کی بیماری کا شکار افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے، 1990سے 2023تک گردوں کے عارضے میں مبتلا افراد 378 ملین سے بڑھ کر 788 ملین تک پہنچ گئے۔ یہ بیماری دل کے عارضے کا بڑا خطرہ بھی ہے، بنیادی عوامل میں زیادہ شوگر، بلند فشار خون اور موٹاپاشامل ہیں۔نئی تحقیق کے مطابق گردوں کی بیماری اب عالمی سطح پر موت کے 10 بڑے اسباب میں شامل ہو گئی ہے۔ تحقیق NYU Langone Health، یونیورسٹی آف گلاسگو اور انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن (IHME) کے محققین کی قیادت میں کی گئی اور 133 ممالک کے 2,230 مطبوعہ تحقیقی مقالوں اور قومی صحت کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ دنیا کے 14 فیصد بالغ افراد میں مزمن گردوں کی بیماری موجود ہے اور 2023 میں 1.5 ملین افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔