کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریاض میں جاری اسلامک یک جہتی گیمز میں پاکستان نےباکسنگ میں دو برانز میڈل جیت لئے، مردوں کے55 کے جی کے سیمی فائنل میں ناکامی کے بعد قدرت اللہ کو برانز میڈل مل گیا جبکہ خواتین کے60کے جی کے سیمی فائنل میں پاکستان کی فاطمہ زہرا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ٹیبل ٹینس میں حور فواد اور بسمہ فریا ل کو ٹیم ایونٹ میں آذر بائی جان سے شکست ہوئی ۔ ایونٹ میں ترکیہ میڈل ٹیبل پر20گولڈ، 5 سلور اور4برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے ۔