• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن میں انتظامی اصلاحات، شہر چار زون میں تقسیم


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بڑے انتظامی اصلاحاتی اقدام کا آغاز کرتے ہوئے شہر کی پانی اور نکاسی آب کی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے چار نئے آپریشنل زون قائم کر دیے،اس تنظیمِ نو کا مقصد کارکردگی میں بہتری، مسائل کے تیز ترین حل اور کراچی بھر میں پانی اور صفائی کی قابلِ اعتماد سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، میئر اور چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر کارپوریشن کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،نئے فریم ورک کے تحت زون ون ضلع ملیر اور کورنگی پر مشتمل ہوگا جس کی سربراہی چیف انجینئر محمد علی شیخ کریں گے جبکہ کورنگی، شاہ فیصل، ماڈل ٹاون، ابراہیم حیدری اور گڈاپ ٹاؤنز میں سپرنٹنڈنگ انجینئرز تعینات کیے جائیں گے،زون ٹو، جس میں ضلع شرقی اور جنوبی شامل ہیں، کی نگرانی چیف انجینئر آفتاب عالم چانڈیو کریں گے اور جناح ٹاؤن، گلشن ٹاؤن، صفورا، کلفٹن اور لیاری کے علاقوں میں ٹیموں کی سربراہی کریں گے،زون تھری میں ضلع غربی اور کیماڑی شامل ہیں، چیف انجینئر غلام محمد ہب کے ماتحت ہوگا، جبکہ زون فور، جس میں ضلع وسطی اور سہراب گوٹھ ٹاؤن شامل ہیں، چیف انجینئر شاہ رخ حسین کی سربراہی میں کام کرے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید