• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سنی تحریک کی مرکزی کابینہ کا چار روزہ اجلاس اختتام پذیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کی مرکزی کابینہ کا اجلاس چار روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیرہوگیا، صدارت چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز،مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی ، جبکہ مرکزی رہنما، کراچی ڈویژن کے عہدے داران اور ملک بھر سے صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹیز نے شرکت کی،اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پرامن اہلسنت کو دیوار سے لگانا بند کیا جائے، پرامن عوام اہلسنت، علماء اہلسنت اور دینی مراکز کے خلاف کارروائیوں اور دباؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو کہ افسوسناک ہے،پاکستان سنی تحریک واضح کرتی ہے کہ اہلسنت پاکستان میں سواد اعظم ہےلہٰذا حکومت امتیازی اقدامات فوراً بند کرے، سانحہ مرید کے پر آزادانہ، غیرجانبدار جوڈیشل کمیشن کا قیام پورے اہلسنت کا متفقہ مطالبہ ہے،کمیشن تمام حقائق عوام کے سامنے لائے اور ذمہ داروں کا تعین کرے تاکہ اہلسنت کے زخموں پر مرہم رکھا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں،پاکستان سنی تحریک حقوقِ اہلسنت کی علمبردار ایک اصولی اور نظریاتی جماعت ہے حقوقِ اہلسنت کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی، پاکستان سنی تحریک تمام قائدینِ اہلسنت،جماعتوں اور مدارس کے اکابرین سے اپیل کرتی ہے کہ مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور حقوقِ اہلسنت کی جدوجہد میں یکجا ہو جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید