• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دشمن عناصر اپنے عزائم حاصل نہیں کر پائیں گے، علامہ شبیر میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکے کی شدید مذمت اور اس سانحے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک دشمن عناصر اپنے عزائم حاصل نہیں کر پائیں گے دہشت گردی سے پاکستان متاثر نہیں ہوگا، قوم متحد ہے قومی وحدت ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور قربانیاں قوم کیلئے فخر ہے اسلام آباد دھماکے کی جامع تحقیقات اور ذمہ داران کو فوری گرفتار کیا جائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید