• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران چورنگی انڈر پاس کی تعمیر، متبال راستے کی خرابی کا نوٹس، کمشنر کا دورہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کامران چورنگی گلستان جوہر کا دورہ کر کے کامران چورنگی انڈر پاس پر جاری کام کا معائنہ کیا ،انھوں نے متبادل راستہ کی خرابی کا نوٹس لیا اور کہا کہ اس سے شہریوں اور ٹریفک کو دشواریوں کا سامنا ہے، ترجیحی اقدامات کئے جا ئیں اور جلد از جلد اس کی مرمت کر کے اسے بہتر بنا یا جائے اس کے لئے انھوں نے افسران کو ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے،کمشنر کو بتایا گیا کہ زیر تعمیر انڈر پاس کے دونوں اطراف متبادل راستے بنائے گئے تھے تاہم پانی اور سیوریج لائنوں میں لیکیج کی وجہ سے متبادل راستہ بعض جگہوں پر متاثر ہوگیا ہے جس کی مرمت اور متبادل راستہ کی مکمل بحالی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید