• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نااہلی، بدانتظامی اور کرپشن کا بدترین امتزاج ہے، منعم ظفر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نااہلی،بدانتظامی اور کرپشن کا بدترین امتزاج ہے، سندھ حکومت نے شہر کا انفرااسٹرکچر درست کرنے کے بجائے اہل کراچی پر ای چالان کا بھتہ لگا دیا ہے، حکومت شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ تو دیتی نہیں لیکن چالان دبئی کے طرز پر لگادیے گئے ہیں، پچھلے 17 برس میں کراچی میں صرف 300 بسیں لائی گئیں،40 لاکھ سے زائد لوگ موٹر سائیکل پرسفر کرنے پر مجبور ہیں، جماعت اسلامی نے ای چالان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، امید ہے کہ عدالت عالیہ شہریوں کے حق میں فیصلہ دے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مین کینٹ بازار ڈرگ روڈ اور سعود آباد ملیر میں منعقد ممبرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا، کنونشن سے امیر ضلع ائیر پورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق و دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا،منعم ظفر نے مزید کہا کہ 21.22.23نومبر کو مینار پاکستان کے مقام پر ایک عظیم الشان اجتماع عام منعقد ہونے جارہا ہے، ہم اہل کراچی سے اپیل کرتے ہیں کہ اہل خانہ کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں، اجتماع عام نظام ظلم کے خاتمے کا پیغام ثابت ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید