کراچی (اسٹاف رپورٹر)پرانا گولیمارمیں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں راہگیر 25 سالہ ریاض ولد اجمل زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق زخمی شخص نشے کاعادی معلوم ہوتا ہے،پولیس کا دعویٰ ہے کہ ریاست جدگال گروپ کے منشیات کے اڈے کے قریب پولیس معمول کے گشت پر تعینات تھی کہ اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔