کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈا ئر یکٹر جنر ل ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن (ساؤ تھ)محمد زما ن خا ن نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے محکمہ میں ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں محدود وسائل میں رہ کربھی مسائل کے حل کو یقینی بنایاجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفس سر یاب روڈ آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیایپکا ایکسا ئز یو نٹ کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر صدر ایپکا ایکسا ئز یو نٹ شا ہ زما ن آکا زئی ، جنرل سیکرٹری ملک قاسم خان ،ہیبت خا ن نا صر ، سینئر افسران جا ن محمد نو تیز ئی ، جمشید گچکی ، حسن شا ہ کا کڑ ، عبدا لر حمٰن نا صر ، ڈا ئر یکٹر پر یم کما ر سمیت دیگر بھی موجود تھے محمد زما ن خا ن نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے ملازمین اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ملازمین اپنا کردار ادا کریں دور دراز کے علاقوں سے آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کو بروقت یقینی بنائیں اس موقع پر ایپکا ایکسائز یونٹ کے صدر شاہ زمان آکازئی اورہیبت خان ناصر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔