کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان ڈاکٹر عطاالرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ہرسطح کے ذمہ داران ، اراکین و کارکنان مرکزی اجتماع عام منعقدہ 21تا23 نومبر مینار پاکستان میں اپنی اور اپنے خاندان اور دوستوں کی شرکت یقینی بنائیں یہ اجتماع عام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا منظم اور کامیاب اجتماع ہوگا کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری بھی ضرور پیش نظر رکھی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اجتماع عام کی تیاریوں و بلدیاتی انتخابات کے لئے مشاورت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام اراکین و اجتماع میں شرکت کے خواہش مند اجتماع عام میں شرکت کے لیے اپنی رجسٹریشن فوری کرائیں اور اجتماع فنڈ بھی جمع کریں اجتماع عام فرسودہ نظام کی تبدیلی ،ظلم وجبر ، لاقانونیت کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔