• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان کرکٹ کپتان راشد خان نے دوسری شادی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی ہے ان کی نئی دلہن افغان نژاد ہیں تاہم پہلی بیوی کے حوالے سے وہ خاموش ہیں۔ راشد خان کی ایک تقریب کے دوران ایک خاتون کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2 اگست 2025 کو زندگی کا ایک نیا سفر شروع کیا ہے۔ ایسی عورت سے نکاح کیا جو محبت کی مثال ہیں۔ میں حال ہی میں اپنی بیوی کو ایک تقریب میں لے کر گیا اور بدقسمتی سے اتنی سادہ سی بات پر مفروضے بنائے جا رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید