کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں دو درجاتی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا منصوبہ مخالفت کی وجہ سے قابل عمل نہ ہوسکا۔ البتہ ون ڈے سپر لیگ بحالی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ پر تجویزبنانے والے گروپ نے نئی تجاویز بورڈ کو پیش کردیں۔ دو درجاتی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے معاملے پر آئی سی سی بورڈز میں اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ ’’بگ تھری‘‘ کے ٹاپ ٹیموں سے نکلنے کی صورت میں نقصانات کا اندیشہ تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صف اول کی ٹیموں کے علاوہ دیگر ٹیمیں بھی دو درجاتی چیمپئن شپ کے حق میں نہیں تھیں، ورکنگ گروپ نے 12 ٹیموں پر مشتمل ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کی تجویز دیدی۔ نئےسائیکل میں زمبابوے، آئرلینڈ اور افغانستان بھی ڈبلیو ٹی سی سائیکل کا حصہ ہوں گے۔ ورکنگ گروپ نے ون ڈے سپر لیگ کو بحال کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔