• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس 24 سالوں سے نہ ہو سکا

اسلام آباد (ساجد چوہدری) ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والا قومی کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی کااجلاس تقریباً 24 سالوں سے نہیں ہوسکا ، کمیشن کا آخری اجلاس 2002 میں ہؤا تھا ، ذرائع کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی میں آئے روز نئی جدت آ رہی ہیں ایسے میں کمیشن کا اجلاس بروقت ہونا چاہئے، پرویز مشرف حکومت میں تقریباً 24 سال قبل قومی کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس اس وقت کے وزیراعظم کی زیرصدارت ہوا تھا۔ قومی کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید