اسلام آباد(این این آئی، جنگ نیوز)امریکا، چین، ترکیہ،ایران، برطانیہ، یورپی یونین، فرانس، آسٹریلیا اور قطر نے اسلام آباد میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کا اعادہ کیا اور متاثرین کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے،پاکستان میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہم دردی کا اظہار کرتے ہیں۔ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔