• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں ڈالر بٹ کوائن فراڈ میں گرفتار چینی دولت کی دیوی کو جیل کا سامنا

لندن (جنگ نیوز) اربوں ڈالر کے بٹ کوائن فراڈ میں گرفتار چینی دولت کی دیوی کو جیل کا سامنا، ژیمن چیان نے ایک لاکھ 28 ہزار افراد کو پونزی اسکیم کے ذریعے لوٹا، برطانوی حکام نے 61 ہزار بٹ کوائن برآمد کیے۔ مالیت 6 ارب امریکی ڈالر (1686 ارب روپے) سے زائد، چیان اور ان کے ملائیشیائی ساتھی نے جرم کا اعتراف کرلیا، 14 سال تک قید کا امکان ہے۔ ایک چینی خاتون ژیمن چیان، جو خود کو "دولت کی دیوی" (Goddess of Wealth) کہلاتی تھیں، اربوں ڈالر کے بٹ کوائن اسکینڈل میں ملوث ہونے کے بعد طویل قید کی سزا کا سامنا کر رہی ہیں۔ برطانوی عدالت میں بتایا گیا کہ چیان نے 2014 سے 2017 کے دوران چین میں ایک وسیع پونزی اسکیم کے ذریعے تقریباً 1 لاکھ 28 ہزار افراد کو دھوکہ دیا۔
اہم خبریں سے مزید