کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی عوام کا سروے میں کہنا تھا ٹرمپ کا اسرائیلی سیکورٹی پر نیتن یاہو سے زیادہ اثر و رسوخ ہے، امریکی صدر اسرائیل کی سلامتی کو مرکزی ترجیح سمجھتے ہیں۔یروشلم پوسٹ میں شائع “اسرائیل ڈیموکریسی انسٹیٹیوٹ” کے تازہ اسرائیلی وائس انڈیکس سروے کے حیران کن نتائج کے مطابق اکثریتِ اسرائیلی عوام کا ماننا ہے کہ اسرائیل کی سکیورٹی سے متعلق فیصلوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا اثر وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ قومی سطح پر کیا گیا سروے 2 تا 6 نومبر کے دوران یہودی اور عرب آبادی کے نمائندہ نمونوں پر کیا گیا۔