لاہور(آصف محمود بٹ) برطانیہ اور چین کا لاہور چیمبر آف کامرس سے تجارت و ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق، برطانیہ اور لاہور چیمبر آف کامرس کا تجارت و ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق، برطانوی ہائی کمیشن کے پنجاب کے سربراہ مسٹر بین وارنگٹن نے منگل کے روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کا دورہ کیا، جہاں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیرین کا کہنا ہے کہ چین کی اصلاحات پاکستانی کاروباری برادری کیلئے نئے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ین وارنگٹن کے ساتھ خصوصی ملاقات میں ایل سی سی آئی کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل جبکہ سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، نائب صدر خرم لودھی، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میڈم فردوس اور آمنہ رندھاوا شریک تھے۔ گفتگو کے دوران دونوں فریقوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ مہارتوں کے فروغ، اختراع اور برآمدات پر مبنی ترقی کے امکانات پر روشنی ڈالی۔لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ لاہور چیمبر صنعتی تنوع، ایس ایم ایز کے استحکام اور نئی منڈیوں کی تلاشکے لیے پرعزم ہے۔