• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ماسٹر پلان، متحدہ کی دستخطی مہم شروع، اہم شخصیات سے رابطے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کراچی ماسٹر پلان 2020کے حوالے سے دستخطی مہم کا آغاز کردیا ، اس سلسلے میں مختلف اہم شخصیات سے بھی رابطہ کیا گیا، دستخطی مہم کے سلسلے میں ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے مرکزی رہنما سید حیدر عباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہاگر کراچی کو اس کے جائز حقوق نہ ملے تو یہ شہر کبھی ترقی کے منازل طے نہیں کرے گا، یہاں کے شہری اکثریت سے اقلیت میں بدل جائیں گے۔کراچی کے ماسٹر پلان کے معاملے کو توانا آواز کے ساتھ اٹھایا ہوا ہے، کراچی دنیا کے سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کا شہر ہے اور سندھ کی مجموعی آبادی کا 37 فیصد ہے لیکن اس شہر کی آبادی جان بوجھ کر کم دکھائی جاتی ہے۔ یہ ماسٹر پلان ایم کیو ایم کے دور نظامت میں شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز، دنیا بھر کے ماہرین اور شعبہ جاتی ایکسپرٹس کی مشاورت سے ترتیب دیا گیا، جسے کراچی کی بلدیاتی اسمبلی، تمام کنٹونمنٹ بورڈز اور وفاقی اداروں نے منظور کیا، ایم کیو ایم اس ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ لڑ رہی ہے اور اس کیس میں عوامی حمایت اور کراچی کے عوام کا اجتماعی شعور بیدار کرنے کے لئے دستخطی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید