کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ڈینگی کے 5 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 976 کیسز مثبت آئے، 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ، تفصیلات کے مطابق کرکراچی ڈویژن میں 3 ہزار 951 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 528 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی۔حیدرآباد ڈویژن میں 1 ہزار 461میں سے 448 کیسز مثبت آئے، سیکریٹری محکمہ صحت ریحان بلوچ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 127 نئے کیسز داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں 84 نئے مریض داخل ہوئے۔صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں سے 96 مریض جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں سے 79 مریض صحتیاب ہوکر گھر گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، رواں ماہ ڈینگی سے صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 8ہزار 331ریکارڈ ہوئی،رواں سال صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 908 ہے۔