• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحول کا تحفظ صوبائی حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے،صوبائی مشیر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے ساتھ ساتھ ماحول کا تحفظ صوبائی حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے عوامی شمولیت کے بغیر ترقی کا عمل ادھورا ہے ہر شہری ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ملاقات کے دوران وفود نےانہیں اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ اور اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاصوبائی مشیرنسیم الرحمٰن خان ملا خیل نےوفود سے بات چیت کرتے کہا کہ صوبے میں تعلیم ، صحت ، روزگار ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے ساتھ ساتھ ماحول دوست منصوبوں پر تیزی سے عمل جاری ہے شجرکاری ، آلودگی کے خاتمے اور قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال جیسے اقدامات موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ عوام کے لیے ایک صاف ، سرسبز اور محفوظ ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔
کوئٹہ سے مزید