کراچی(عبدالماجد بھٹی)اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خود کش بم دہماکے کے بعد سری لنکا کے8کرکٹرز نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاکستانی حکومت کی یقین دہانی کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے میچ ایک ایک دن کی تاخیر سے ہوں گے اور17نومبر سے ہونے والی تین ملکی سیریز بھی پروگرام کے مطابق ہوگی پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے۔ جمعرات کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسراون ڈے انٹر نیشنل اب جمعے کو کھیلا جائے گاپی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دونوں ون ڈے میچوں کا شیڈول معمولی تبدیل ہوگیاہے بقیہ دو میچ نئے شیڈول کے مطابق جمعے اور اتوار کو ہوں گےاس سے قبل یہ میچ 13اور15نومبر کو ہوں گے.دونوں میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گےمحسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان کا دورہ جاری رکھنے کے فیصلے پر شکر گزار ہیں، کھیلوں کی روح اور یکجہتی کی روشن مثال قائم ہوئی ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تاررڑ کا کہنا ہے کہ میچ شیڈوسری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا نے بھی تمام کھلاڑیوں سے ویڈیو لنک پر میٹنگ کی اور انہیں دورہ جاری رکھنے کے لئے کہا گیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی یقین دہانی کے بارے میں بریف کیا۔بدھ کی شب پی سی بی چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کرکٹ ٹیم سے ہوٹل میں ملاقات کی انہیں غیر ملکی سربراہوں کے مساوی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کے بھارتی لیگ سے معاہدے ہیں ان پر بھارتی کی جانب سے دباو ہے کہ وہ دورے سے دستبردار ہوجائیں۔سری لنکا کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ جو کھلاڑی وطن واپس آنا چاہتے ہیں انہیں روکا نہیں جائے گا، جو کھلاڑی واپس آئیں گے ان کا متبادل پاکستان بھیج دیا جائے گا۔سری لنکاکرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے،سری لنکاکرکٹ بورڈ کی کھلاڑیوں، مینجمنٹ کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سری لنکن کھلاڑیوں کو چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔سری لنکا ٹیم اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے سری لنکا کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے خدشات دور کرائے۔اس سے پہلےغیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے کولمبو سے سری لنکا کے ایک عہدیدارکے حوالے سے خبر دی تھی کہ اسلام آباد میں موجود سری لنکا کے کم از کم آٹھ کرکٹرز نےسیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئینٹی کرکٹ سیریز میں کھیلے بغیر وطن واپس لوٹ جائیں گے۔پاکستان کے دارالحکومت میں منگل کو ہونے والے خودکش بم دھماکے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنی حفاظت کے لیے خدشات کا اظہار کیا تھا۔سری لنکا کرکٹ کے ایک ذریعے نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ، "پاکستان کے خلاف دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔پاکستان نے منگل کو راولپنڈی میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو چھ رنز سے شکست دی، یہ میچ جڑواں شہر اسلام آباد میں خودکش حملے کے باوجود مکمل ہوا ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سری لنکا کے ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ حملے کے بعد دورہ کرنے والی ٹیم کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔قبل ازیں پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے اسٹيٹ گیسٹ ہیں، مہمان ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے، مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان میںسری لنکا کے ہائی کمشنر کی جانب سے ٹیم کیلئے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔بدھ کومحسن نقوی نے اعلی حکام کے ساتھ ،سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل( ر) فریڈ سری ویراتنے سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیموںکے منیجرز، سی او او پی سی بی سمیر احمد، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں چیف کمشنر اسلام آباد و آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے سری لنکا ٹیم کو فراہم کردہ سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سری لنکا کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیااورمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔