• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، سید عمران رضا زیدی سی ڈی اے میں تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے افسران کے تبادلے اور ڈیپوٹیشن میں توسیع کے احکامات جاری کئے ہیں۔حکومت پنجاب کے محکمہ کمیو نی کیشن اینڈ ورکس کے گریڈ19 کے افسر سید عمران رضا زید ی کو تبدیل کرکے ڈیپوٹیشن پر سی ڈی اے میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں ڈی جی اسلام آ باد واٹر تعینات کرنے کی تجویز ہے۔ نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ اسلام آباد کے اسسٹنٹ منیجر (بی ایس 17) شیر از عالم کو تبدیل کر کے ان کی خدمات حکومت گلگت بلتستان کے سپرد کی گئی ہیں جہاں وہ محکمۂ صحت گلگت بلتستان میں بطور اکاؤنٹس آفیسر (بی ایس 17) تین سال یا مستقل افسر کی دستیابی تک ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید