کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی کے تمام میگا منصوبوں کی ذاتی نگرانی کریں اور ہر ماہ پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں، یہ ہدایت انھوں نے کراچی کے مجموعی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کی،وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ جاری اسکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے، خاص طور پر پانی کی فراہمی، نکاسیٔ آب اور صفائی کے نظام پر توجہ دی جائے،اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی بورڈ نجم احمد شاہ، سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی، وزیراعلیٰ کے سیکرٹری رحیم شیخ، سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر وسیم شمشاد علی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے محکمے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی،وزیراعلیٰ نے حب کینال اور ڈملوٹی واٹر پائپ لائن منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں کو ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری متعدد بڑے غیر ملکی معاونت یافتہ شہری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔