• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، ایک ماہ کے دوران کیمپس میں کتے کے کاٹے کے چار واقعات رپورٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی( سید محمد عسکری) جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں نے طلبہ اور اساتذہ کو کاٹنا شروع کردیا ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران کیمپس میں کتے کے کاٹے کے چار واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، جامعہ کراچی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن اوج نے بتایا کہ محمد عمران کی ایک کمسن بچی حورین اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ چیک اپ کے لیے کلینک آئی۔ اسے صبح 10:15 پر کراچی یونیورسٹی کلینک پارکنگ کے احاطے میں آوارہ کتے نے کاٹا تھا ، اس واقعے کے 15 منٹ کے اندر ایک اور 5 سال کی عمر کے بچے کو اتنی بے دردی سے کاٹ لیا گیا اس کا آدھا چہرہ کتے نے چبا لیا تھا، ڈاکٹر حسن اوج کے مطابق اس پر فوری توجہ اور فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید