• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’زیادہ گندم اگائیں مہم‘‘ کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر قومی سطح پر گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایک جامع مہم’’ زیادہ گندم اُگائیں‘‘ کا آغاز کردیا۔ اس مہم کا مقصد زرعی ماہرین اور نوجوانوں کو متحرک کر کے پنجاب بھر کے کسانوں کو زیادہ گندم کاشت کرنے اور جدید پیداواری طریقے اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔اس مہم کے تحت یونیورسٹی کے طلبہ کو ان کے متعلقہ اضلاع میں بھیجا گیا ہے جہاں وہ کسانوں سے ملاقاتیں کر کے انہیں بروقت گندم کی کاشت، زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کے انتخاب، اور جدید زرعی تکنیکوں کے استعمال کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔
ملتان سے مزید