• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی معذور لڑکی اغوا، مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)گلشن مہر کالونی کی رہائشی ذہنی معذور لڑکی اغوا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق گلشن مہر کالونی ملتان کی رہائشی سید نفیس طاہرہ دختر شاہ جہان شاہ نے تھانہ بی زیڈ میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 28مارچ کو اس کی بہن درِ شہوار دختر شاہ جہان شاہ جو ذہنی طور پر معذور ہے اور بول بھی نہیں سکتی گھر سے خالی بوتلیں بیچنے کیلئے قریبی کباڑ کی دکان پر گئی تھی مگر واپس نہیں آئی،درخواست گزار کے مطابق اسے قوی شبہ ہے کہ اس کی بہن کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے،پولیس نے مدعیہ کی درخواست پر نامعلوم اغوا کاروں کیخلاف مقدمہ نمبر 365 ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ملتان سے مزید