• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیلانی خاندان کا اجلاس، علی قاسم گیلانی کی غیرمتزلزل حمایت کا عزم

ملتان (سٹاف رپورٹر) گیلانی خاندان کے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خاندان کا ہرفرد ایم این اے سید علی قاسم گیلانی کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے،اجلاس میں بزرگوں، نوجوانوں اور عمائدین نے اس بات کا اظہار کیا کہ سید علی قاسم گیلانی نہ صرف ایک باصلاحیت اور مخلص لیڈر ہیں بلکہ وہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر حلقہ کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اجلاس سجادہ نشین دربار موسیٰ پاک شہید مخدوم سید ابوالحسن گیلانی کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس میں انجینئر سید صدرالدین گیلانی، علی رضوان گیلانی، سید حسنین عباس گیلانی، سید مدثر گیلانی، سید برہان گیلانی، سید مبشر عباس گیلانی، بدر گیلانی ایڈووکیٹ ، عمران مقبول گیلانی،سید حسن غیاث گیلانی اور سید حسن رضا گیلانی شامل تھے۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خاندان گیلانیاں متحد ہو کر سید علی قاسم گیلانی کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔
ملتان سے مزید