• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرکی خوبصورتی بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں‘ ایم ڈی پی ایچ اے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) ملتان میں تعینات ہونے والے ایم ڈی اے سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی خدمت اور شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور وہ ان اہداف کے حصول کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں،خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جناح پارک ملتان کو ایک جدید تھیم پارک میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جہاں ڈینو ویلی طرز پر خصوصی سیکشن بنایا جائے گا، اس منصوبے پر کروڑوں روپے لاگت آئے گی، انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کے ایڈورٹائزمنٹ ٹھیکہ دار کے ساتھ معاملات کو بہتر انداز میں حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ باہمی تعاون سے واجبات کی ادائیگی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا، ایم ڈی اے سید وسیم حسن کے مطابق تعیناتی کے وقت ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ درپیش تھا، جس پر پنجاب حکومت نے ان کی درخواست پر تھرڈ کوارٹر کے فنڈز جاری کر دیے ہیں جبکہ فورتھ کوارٹر کے لیے بھی جلد مراسلہ ارسال کیا جائے گا تاکہ ملازمین کو بروقت ادائیگیاں ممکن بنائی جا سکیں، انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے محمد ندیم کو ڈائریکٹر ایڈمن تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کے لیے بھی جلد نیا افسر تعینات کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہگلشن مارکیٹ ملتان اور پرانا شجاع آباد روڈ ملتان پر جلد جدید ایس ایم ڈیز نصب کی جا رہی ہیں جب کہ شہر کے دیگر مقامات پر بھی بڑی ڈیجیٹل اسکرینز لگانے کا منصوبہ ہے، جس سے پی ایچ اے کے ریونیو میں اضافہ ہوگا،اسی طرح شاہ شمس پارک ملتان کی اپ گریڈیشن کے لیے جلد ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے۔
ملتان سے مزید