ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ،بوہرگیٹ سرکل روڈ کے چیئرمین چوہدری ریا ض شاہین، شہید بھٹو روڈ کے صدر ملک محمد رمضان سیال، شاہ بدر روڈکے صدر ڈاکٹر غلام شبیر،زکریا ٹان گلگشت کے صدر رانا محمد ارشاد، حافظ جمال روڈ کے صدر یعقوب راجپوت، کچہری روڈ کے صدر محمد راحیل ہاشمی قریشی، جنرل سیکرٹری شیخ فیصل محمودنے کہا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کی طرف سے ممکنہ ہفتہ میں دو دن لاک ڈاؤن کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،ایسے فیصلوں سے رہی سہی معیشت کا پہیہ بھی رک جائے گا ،حکومت نے تعلیمی ادارے بند کئے، سرکاری دفاتر کا 40فیصد کام ورک ٹو ہوم کیا اور اب کاروباری سرگرمیوں کو بھی بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لے اور سابقہ قیمتیں بحال کرے۔