• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے ڈیڑھ سالہ بچہ معمولی زخمی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) گلے پر ڈور پھرنے سے ڈیڑھ سال کا بچہ معمولی زخمی، اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی، مل پھاٹک سے محمد ذیشان نے مظفر آباد پولیس کو اطلاع دی کہ بیوی بچوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم پتنگ باز کی ڈور میرے بیٹے محمد زین کی گردن پر پھر گئی جس کی وجہ سے بیٹا معمولی زخمی ہوا، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم پتنگ باز ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید