• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلویز، بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 1800سے زائد مسافروں کے خلاف کارروائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی ایس ریلوے ملتان محمد حنیف گل کے احکامات بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف مہم پر ڈی سی او ریلوے کی زیر نگرانی 13 مارچ تا 29 مارچ 2026 جاری رہی،مہم کے دوران 1,808 ٹکٹ لیس مسافروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ کرایہ اور جرمانے کی مد میں مجموعی طور پر 19,36,280 روپے وصول کیے گئے۔ ڈویژنل انتظامیہ کے مطابق کارروائیوں کا مقصد نہ صرف ریلوے ریونیو کا تحفظ ہے بلکہ مسافروں میں قانون کی پاسداری کو فروغ دینا بھی ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے ۔
ملتان سے مزید