ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور ایایم کراپ سائنسزنے موبائل لیب کے ذریعے کاشتکاروں کو مفت مٹی اور پانی کی جانچ کی خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں،یہ خدمات یونیورسٹی کی مٹی اور پانی کی جانچ کرنے والی موبائل لیب کے ذریعے مختلف زرعی علاقوں میں دی جا رہی ہیں، یونیورسٹی حکام کے مطابق اب تک2200 سے زائد کاشتکار اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں اور موبائل لیب نے ملتان، مظفرگڑھ، میانوالی، لودھراں اور ڈیرہ غازی خان کے علاقوں میں فیلڈ وزٹ کیے ہیں۔