ملتان( سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوسربازوں کے ہتھے چڑھ گیا، نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم ہوکر بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال پہنچ گیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی چوک کے قریب ریسکیو1122نے ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا،ہوش میں آنے پر مذکورہ شخص کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی جو سرگودھا بورڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے، بیانی ہوا کہ لاری اڈا پر بس میں کسی نامعلوم نے مجھے مشروب پلایا اور میں بے ہوش ہوگیا، نامعلوم نوسرباز میری نقدی سمیت دیگر سامان لے اڑے، اطلاع پر پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔