خانیوال (نمائندہ جنگ) دو گرپوں میں لڑائی کے دوران فائرنگ‘5افرادزخمی ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ نواں شہر جھوک اعظم میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 5افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 50 سالہ ربنواز،35 سالہ عدنان،45 سالہ مختیار،30 سالہ اظہر عباساور 16 سالہ کاشف شامل ہیںجنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جب کہ متعلقہ پولیس مصروف کارروائی ہے۔