ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ای آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر میپکو واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن ملتان کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ محمد اسامہ زاہدکو معطل کردیااور فوری طورپر ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے ایکسیئن موسیٰ پاک ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ معطل کیے گئے لائن سپریٹنڈنٹ کے خلاف پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کاروائی کا آغاز کیاجائے۔