• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گردو نواح میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، 30مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر اور اس کے گردو نواح میں ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے ندیم سے دو ڈاکو  35ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ڈی ایچ اے،بستی ملوک،قطب پور اور نیوملتان کے علاقوں میں آصف ،شہباز ،حسیب الرحمان اور شرجیل سے جھپٹا مارکر موبائل فونز نامعلوم ملزمان  چھین کر فرار  ہو گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں برکت علی سے ڈاکوؤں نے 6ہزار  روپےلوٹ لیے جب کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں محمد عامر کا موبائل فون، عمران کی موٹرسائیکل، چہلیک کے علاقے میں وقار کا موبائل فون، مظفر آباد کے علاقے  میں جویریہ کا سامان ،مظفر علی کی کیبل وغیرہ، قطب پور کے علاقے میں سلمان مجید کا لوڈر رکشہ، شاہ شمس کے علاقے میں مریم بی بی ،سلیمان احمد کے موبائل فونز ،شاہ شمس کے علاقے  میں فہیم کے 3لاکھ 61ہزار روپے، فراز کا موبائل فون، نیوملتان کے علاقے میں عون عباس کا سامان، آصف کی موٹرسائیکل ،دہلی گیٹ کے علاقے  میں بلال سرفراز کا گیس میٹر، فیصل کی طلائی انگوٹھی، لوہاری گیٹ کے علاقے  میں محمد بوٹا کا موبائل فون، صدر شجاع آباد کے علاقے میں جاوید اقبال کی بکری ،سٹی شجاع آباد کے علاقے میں متین احمد کی موٹرسائیکل، صدر جلالپور کے علاقے میں وقاص کی تار و کھاد، مخدوم رشید کے علاقے میں ضیاء الحق کے مویشی ،بی زیڈ کے علاقے  میں عدیل کا سامان، محسن کا سونا و نقدی، صدر کے علاقے  میں معاویہ کا لیپ ٹاپ اور باسط کا سولر سسٹم چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔
ملتان سے مزید