ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے نویں جماعت کا سلیبس آسان بنانے کے لیے’’ سمارٹ سلیبس‘‘ متعارف کرادیا۔ یہ نئی تبدیلی 2026 کے سالانہ امتحانات سے نافذ ہوگی،بتایا گیاہے کہ سائنس، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس جیسے مضامین میں غیر ضروری ابواب کو ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ اہم تصورات کو برقرار رکھا گیا ہے۔اس نئی پالیسی کے تحت، اردو، انگریزی، اسلامیات، کیمسٹری، فزکس، ریاضی، بایولوجی اور کمپیوٹر سائنس سمیت کئی مضامین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر، اردو میں چار ابواب کو ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ ریاضی کے سلیبس کو مزید مختصر کر دیا گیا ہے۔