• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کی روک تھام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر ایکسائز فخر جہان

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ کے فیصلوں اور دیگر اہم محکمانہ ٹاسکس پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خالد الیاس، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عبدالحلیم خان، ایڈیشنل ڈی جی، ڈائریکٹرز و دیگر متعلقہ افسران اور بذریعہ زوم ریجنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے امور سمیت ٹیکس محصولات کے معاملات، محکمہ کے متعدد قوانین پر غور وخوض کے علاوہ منشیات کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت جاری اقدامات کا سیر حاصل جائزہ لیا گیا۔
پشاور سے مزید