• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ بلدیاتی و گلگت، بلتستان کے انتخابات میں حصہ لے گی، ڈاکٹر امجد

اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمدا مجداور سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اسلام آباد، پنجاب اور کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات اور گلگت، بلتستان کے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، پارٹی تیزی سے متحرک اور فعال ہو رہی ہے، پارٹی قیادت چاروں صوبوں کا دورہ کرے گی، 24نومبر کو بلوچستان کا دورہ کیا جائے گا۔چوہدری شجاعت حسین کا ملکی ترقی اور خوشحالی کا پیغام اور سوچ گھر گھر میں پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں محمد طارق حسن کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اسلام آباد سے مزید