• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، موٹر سائیکل سوار ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال گبول پارک کے قریب مبینہ طور پر شہری اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں گولی لگنے سے موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا ، ، عینی شاہد کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا ساتھی ہے ،فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش قریبی نجی اسپتال منتقل کی گئی جسے بعدازاں چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارورائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 26 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جس کے سر پر گولی لگی تھی جبکہ لاش کے قریب سے ایک موٹر سائیکل بھی ملی ہے ، واقعے سے متعلق ایک عینی شاہد کا بیان بھی سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ اسپتال کے قریب موجود تھا کہ اس دوران کار سوار شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور شدید فائرنگ سے وہ قریب کھڑی ہوئی کار کے پیچھے چھپ گیا اس دوران مسلح ڈاکو بھاگتے ہوئے دکھائی دئیے۔

ملک بھر سے سے مزید