اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کو جمہوریت اور عدلیہ کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے اسے متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔ ارکان نے فیصلہ کیا کہ تحریک انصاف اس غیر آئینی اقدام کے خلاف قومی سطح پر پرامن احتجاج کرے گی۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے ارکان پارلیمان نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے بانی چیئرمین عمران خان کی غیر قانونی حراست پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کیلئے سیاسی و قانونی اقدامات کا فیصلہ کیا۔