اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور آئینی درخواست دائر ، درخواست میں ستائیسویں آئینی ترمیم کی متنازعہ شقوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست گزار اسد رحیم ایڈوکیٹ سمیت پانچ وکلاء نے عمر اعجاز گیلانی ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو کسی صورت کم یا ختم نہیں کیا جا سکتا ہے ۔