کراچی (نیوز ڈیسک) ہٹلر جنسی عارضے میں مبتلا تھا، ڈی این اے تجزیے سے انکشاف، کالمن سنڈروم نامی ہارمونی بیماری ہٹلر کی شخصیت، جنسی کمزوری اور سیاسی جنون پر اثرانداز ہوا۔ جینیاتی ڈیٹا میں ایسے شواہد ملے جو ہٹلر کے غیر معمولی رویے اور عورتوں سے اجتناب کی وضاحت کرتے ہیں۔ نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق ایک نئی ڈی این اے تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نازی آمر ایڈولف ہٹلر ممکنہ طور پر "کالمن سنڈروم" نامی ایک نایاب جینیاتی عارضے میں مبتلا تھا، جو ہارمونل عدم توازن اور جنسی نشوونما میں رکاوٹ سے جڑا ہوتا ہے۔ یہ انکشاف جلد نشر ہونے والی چینل 4 کی دستاویزی فلم میں پیش کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بیماری ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار کو متاثر کرتی ہے، جس سے جنسی کمزوری یا اعضائے مخصوصہ کی غیر معمولی ساخت جیسی علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔