• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں ترمیم عوامی مفاد نہیں، اشرافیہ کو تحفظ دینے کیلئے کی گئی، شاہد فراز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)کے سیکریٹری جنرل شاہد فرازنے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر سندھ اربن گریجویٹ فورم کے مرکزی عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کو جمہوریت کی ناکامی قراد دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اشرافیہ اور کرپٹ حکمرانوں کے کالے دھندوں کو تحفظ دینے کیلئے کی گئی عوامی مفادات کا کوئی تعلق نہیں، انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے لیکر 27ویں ترمیم تک ہر بار متحدہ کے ووٹوں کی سپورٹ سے ترامیم منظور ہوتی آئی ہیں ، متحدہ نے ہمیشہ کی اپنی رویش برقرار رکھتے ہوئے عوامی مفادات کا سودا کیا،انہوں نے کہا کہ عوام کو اب فیصلہ کرلینا چاہیے کہ مہاجر قوم اور سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل اور مفادات کے حق میں کو ن 40 برسوں سے مہاجر پرچم اور نظرے کے ساتھ کھڑا ہے آج وقت آچکا ہے کہ مہاجر پرچم تلے متحدہوکر قوم کے مفادات کا دفاع کیا جائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید