کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر کوہی گوٹھ اکمل پاڑہ میں واقع پلاٹ سے 30 سالہ یامین ولد پیارو خان کی لاش ملی ،ایس ایچ او کے مطابق مقتول کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے،مقتول جمعہ کی صبح جنگل میں لکڑیاں کاٹنے گیا تھا،انہوں نے بتایا کہ لاش کے ساتھ کلہاڑی اور ایک رندا بھی ملا ہے جو اسی پلاٹ کے چوکیدار کا ہے،چوکیدار نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وہ 10:30 بجے وہاں سے چلا گیا تھا جبکہ مقتول کے ورثاء کے مطابق مقتول صبح 9 بجے مذکورہ پلاٹ میں کیا گیا،پلاٹ کے چوکیدار کا بیان مشکوک ہے اور اسے حراست میں لے کر واقعہ سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے، علاوہ ازیں عزیز آباد کے علاقے کریم آباد پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی جسے اسپتال اور بعد ازاں سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا،متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔