• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ خور گروہ کے انتہائی مطلوب 3 کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو نے انتہائی مطلوب بھتہ خور گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان عبد الجبار ، مبین اور خضر سے تین پستول اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے،پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ سرغنہ وصی اللہ لاکھو، عظیم اور سلیم چاکلیٹی سے ہے، ملزمان سرغنہ کے کہنے پر بھتے کی پرچیاں تاجروں کو پہنچاتے تھے، گینگ سرغنہ بیرون ملک کے نمبروں سے تاجروں کو بھتہ طلبی کے فون کرتا تھا اور تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی تھیں،ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے، ملزمان پر غیر قانونی اسلحے اور منشیات کے مقدمات درج ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید